4 ستمبر، 2021، 7:31 PM

مقبوضہ فلسطین کی آزادی اورغاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے

مقبوضہ فلسطین کی آزادی اورغاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی اورغاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت، مقبوضہ فلسطین کی آزادی اورغاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما نے امیر عبداللہیان کو ایران کا وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطین اور اسلامی مزاحمت کی ٹھوس حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی فلسطینی مردوں اور خواتین کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف القدس جنگ نے ثابت کردیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت میں مضمر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کی ایک بار پھرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمارا ساتھ بیت المدس کی آزادی تک جاری رہےگا۔ ہم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کا سیاسی حل ریفرنڈم میں موجود ہے اور فلسطین کے اصل باشندوں کو اپنی قسمت اور سرنوشت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

News Code 1908042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha