31 اگست، 2021، 6:46 PM

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔

News ID 1907999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha