پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 3دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف  کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 3دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مبینہ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کو تعلق وہابی کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1907935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =