21 اگست، 2021، 3:02 PM

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونائیٹڈ ملائیشیا نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اسماعیل صابری نے ملائیشیا کے نویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا، 61 سالہ اسماعیل صابری کو ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں نجیب رزاق کو شکست کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کے پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہے اور اگلے دو برس کے لیے محی الدین یاسین کو اقتدار دیا گیا تاہم انھیں حکومتی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث معیاد سے پہلے ہی مستعفی ہونا پڑا تھا جب کہ گزشتہ 4 سے بھی کم سالوں میں ملائیشیا میں 3 وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں۔

News ID 1907878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha