بھارت نے افغانستان سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

بھارت نے افغانستان سے بھارتی سفیر اور سفارتی عملہ کو نکال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے افغانستان سے بھارتی سفیر اور سفارتی عملہ کو نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے افغان دارالحکومت کابل سے اپنے سفارت کار اور سفارتی عملے کو نکال لیا ہے اور انہیں بھارت پہنچایا جا رہا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں موجود بھارتی سفارت کار اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلایا گیا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں کابل سے بھارتی سفیر اور عملے کو فوری بھارت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا طیارہ 120 رکنی بھارتی سفارتی عملے کو لے کر کابل سے روانہ ہوا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق  بھارتی سفارتی عملے کو گزشتہ شام محفوظ طریقے سے کابل ایئر پورٹ لایا گیا تھا۔

News Code 1907822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =