13 اگست، 2021، 3:47 PM

ایران کا افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

ایران کا افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو ایک بار پھر شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عالمی برادری کو افغانستان کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہرات پر طالبان کے قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ  ہرات میں موجود سفارتکاروں اور سفارتی عمارتوں کی مکمل حفاظت کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہرات میں ایرانی قونصلخانہ کے اہلکاروں کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور ایرانی سفارتی عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں۔

News Code 1907773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha