11 اگست، 2021، 7:17 PM

ایرانی صدر نے 13 ویں حکومت کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کردی

ایرانی صدر نے 13 ویں حکومت کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے 13 ویں حکومت کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے  13 ویں حکومت کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔ صدر رئیسی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام ایک خط میں  پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے وزراء کی فہرست پیش کی ہے۔ وزراء کے نام اور عہدوں کی تفصیل حسب ذيل ہے۔

1۔ ڈاکٹر عیسی زارع پو، وزیر مواصلات و انفارمیشن و ٹیکنالوجی۔

2۔ حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب،  وزیر انٹیلیجنس

3۔ - ڈاکٹر احسان خاندوزی ، وزیر خزانہ و اقتصاد

4۔ ڈاکٹر حسین باغگلی ، وزیر تعلیم

5۔ ڈاکٹر بہرام عین اللہی ، وزیر صحت

6۔ ڈاکٹر حجت اللہ عبدالملکی، وزیر تعاون ، محنت اور سماجی بہبود

7۔ ڈاکٹر سید جواد ساداتی نژاد ، وزیر زراعت

8۔ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان ، وزیر خارجہ

9۔ ڈاکٹر امین حسین رحیمی ، وزیر قانون

10۔ بریگیڈئر ڈاکٹر محمد رضا آشتیانی ، وزیر دفاع

11۔ انجینئر رستم قاسمی ، وزیر روڈ و شہری ترقی

12۔ ڈاکٹر سید رضا فاطمی امین، وزیر صنعت، معدن و تجارت

13۔ ڈاکٹر محمد علی زلفی ، وزیر اعلی تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی

14۔ ڈاکٹر محمد مہدی اسماعیلی ، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی

15۔ ڈاکٹر احمد وحیدی، وزیر داخلہ

16۔ انجینئر سید عزت اللہ ضرغامی ، وزیر سیاحت و دستکاری و ثقافتی ورثہ

17۔ انجینئر جواد اوجی، وزیر تیل

18۔ انجینئر علی اکبر محرابیان، وزیر بجلی

19۔ ڈاکٹر سید حمید سجادی ہزاوہ ، وزیر کھیل و نوجوانان

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران ایک ہفتہ تک وزراء کے بارے میں بحث و تحقیق کریں گے اور اس کے بعد 13 ویں حکومت کے وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا جائےگا ۔

News ID 1907748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha