مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے عراق کے صدر برہم صالح اور عراق عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان تہران پہنچ گئے۔
عراق کے صدربرہم صالح اور اس کے ہمراہ وفد کا ایرانی حکام نے استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 5 بجے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا 73 ممالک کے 115 نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ