31 جولائی، 2021، 7:42 PM

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزا ئیں معاف اور کم کرنے کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی  سزا ئیں معاف اور کم کرنے کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 2825 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 2825 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض  قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News ID 1907594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha