ٹوکیو اولمپکس کے ڈائریکٹر کوہولوکاسٹ کا مذاق اُڑانے پر برطرف کردیاگیا

ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر کینتارو کوبایاشی کو 1990 کے عشرے میں ہولوکاسٹ کا مذاق اُڑا نے کی وجہ سے طرف کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر کینتارو کوبایاشی کو 1990 کے عشرے میں ہولوکاسٹ کا مذاق اُڑا نے کی وجہ سے طرف کردیا گیا ہے۔ برطرفی کا اعلان اولمپکس 2020 کے صدر سیکو ہاشیموتو نے  میڈیا بریفنگ میں کیا۔

سیکو ہاشیموتو نے اعلان میں بتایا کہ کوبایاشی نے 1990 کے عشرے میں ایک پروگرام کے دوران مزاحیہ انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا تھا جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل کو " ہولوکاسٹ " کہا جاتا ہے جس میں اندازاً 60 لاکھ یہودی قتل کیے گئے تھے۔ اگرچہ کینتارو کوبایاشی نے اپنے مذکورہ تبصرے کو " لفظوں کا احمقانہ انتخاب" قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی تھی لیکن یہودیوں کی عالمی تنظیموں نے یہ معافی قبول نہیں کی تھی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کےلیے کوبایاشی کی بطور سربراہ تقرری کو عالمی یہودی حلقوں میں شدید ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا۔  ذرائع کے مطابق یہودی صہیونی ہولوکاسٹ کے خلاف اظہار خیال کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

News Code 1907481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =