مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق یوم عرفہ ، اللہ تعالی کی پہچان ، تضرع و زاری ، دعا اور توبہ کے قبول ہونے کا اہم دن ہے۔ اس دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور کربلائے معلی میں حاضر ہونے کی سخت تاکید کی گئی جس کے نتیجے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظمت اور جلالت دو چنداں ہوجاتی ہے بعض روایات کے مطابق عرفہ کے دن اللہ تعالی پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر نظر کرتا ہے اور اس کے بعد عرفات میں حاضر ہونے والے حجاج پر نظر کرتا ہے۔
حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: " انّ اللّه تبارک و تعالی یتجلّی لزوّار قبر الحسین(ع) قبل اهل العرفات و یقضی حوائجهم و یغفر ذنوبهم و یشفّعهم فی مسائلهم ثمّ یأتی اهل عرفه فیفعل بهم ذلک." اللہ تعالی عرفات سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر نظر کرتا ہےان کی توبہ کوقبول کرتا ہے ان کے گناہوں کو بخش دیتا ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرتا ہے اور اس کے بعد اہل عرفہ کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرتا ہے۔
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یوم عرفہ دعا ، توبہ اور انابہ کے لحاظ سے بہت ہی اہم دن ہے اور مؤمنین کو اس دن کے فیوض اور برکات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
اللہ تعالی نے اس دن اپنے بندوں کے لئے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی عطا اور بخشش کا دن ہے۔ بعض دینی ذرائع کے مطابق یوم عرفہ کو عید کے عنوان سے بھی یاد کیا گیا ہے، مفاتیح الجنان کے مطابق یوم عرفہ اور نویں ذالحجہ بڑی اعیاد میں سے ہے اگر چہ روایات میں عید کے نام سے موسوم نہیں ہوا ہے لیکن یہ دن بھی اہم ایام میں شامل ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور اطاعت کی دعوت دی ہے۔ اس دن لوگ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور جود و سخا سے بہرہ مند ہوتے ہیں ۔عرفہ کے معنی پہچان اور شناخت کے ہیں اس دن لوگ اپنے حقیقی معبود اور خالق کو پہچانتے ہیں اس کی عبادت و بندگی کرتے ہیں اس سے مدد اور نصرت طلب کرتے ہیں ۔ آج کے اعمال میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زيارت اہم ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو آج کربلائے معلی میں اپنے مولا و آقا حضرت امام حسین (ع) کے روضہ پرحاضر ہو کر اپنے معبود برحق سے راز و نیاز کررہے ہیں۔آج کے دن کی دعاؤں میں یوم عرفہ میدان عرفات میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعا معروف ہے جو عبد و معبود کے درمیان گہرے رابطہ کا مظہر ہےجو اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا مظہر ہے۔
اعمال یوم عرفہ
امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان
کوئی شحض عرفہ کے دن کھلے آسمان تلےدو رکعت نماز ادا کرے اور اس کے بعد اپنی تمام خطاؤں اور گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالی اس شخص کے لئےوہی عطا فرمائے گاجو کچھ اہل عرفات کے لیے مقدر فرمایا ہے اوراس کے تمام گناہ بھی بخش دے گا اقبال الاعمال ص67
طریقہ نماز
پہلی رکعت میں سو رہ الحمد کے بعد سورہ توحیداوردوسری رکعت میں سورہ الحمدکے بعد سورہ کافرون
امام زین العابدین علیہ السلام کے سامنے ایک شخص کا یوم عرفہ لوگوں سےخیرات مانگنا
امام زین العابدین نے روز عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا تو آپ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پرکہ آج کے دن بھی تو غیر خدا سے سوال کر رہا ہے حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماؤں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالامال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں۔
اعمال و مناجات یوم عرفہ
غسل یوم عرفہ نماز ظہر سے پہلے
یوم عرفہ روزہ رکھنا مستحب ہے اور اسکا اجر عظیم ہے
دعا امام زین العابدین علیہ السلام
جو شخص یوم عرفہ دعا امام زین العابدین علیہ السلام پڑھے گا فرشتے اسکے حق میں دعا مغفرت کریں گے
اقبال الاعمال
دُعا امام زین العابدین
سُبْحانَ الَّذِی فِی السَّماءِ عَرْشُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْاَرْضِ حُکْمُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْقُبُورِ قَضاؤُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْبَحْرِ سَبِیلُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی النَّارِ سُلْطانُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْجَنَّةِ رَحْمَتُہُ سُبْحانَ الَّذِی فِی الْقِیامَةِ عَدْلُہُ سُبْحانَ الَّذِی رَفَعَ السَّماءَ سُبْحانَ الَّذِی بَسَطَ الْاَرْضَ سُبْحانَ الَّذِی لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجی مِنْہُ إِلاَّ إِلَیْہِ پھر سو مرتبہ کہے : سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُ للهِ وَ اللهُ اَکْبَرُ۔
نماز عصر کے بعد دُعا عرفہ امام حسین علیہ السلام پڑھیں
آپ کا تبصرہ