10 جولائی، 2021، 11:58 AM

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 68 لاکھ 49 ہزار 13 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 35 ہزار 354 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 68 لاکھ 49 ہزار 13 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 35 ہزار 354 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 689 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 77 ہزار 747 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار 970 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وائرس سے محفوظ نہیں، کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 689 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 77 ہزار 747 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار 970 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 22 ہزار 708 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ 11 ہزار 416 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 48 لاکھ 65 ہزار 736 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 937 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 92 لاکھ 22 ہزار 972 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 7 ہزار 173 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 716 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 31 ہزار 777 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار 499 ہو گئی۔

News Code 1907315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha