پاکستانی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے   پیٹرول کی قیمت میں دو  روپے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ  کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔ وزیراعظم نے صرف دو روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

News Code 1907192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =