مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایران کے ساتھ رابطہ رکھنے کی وجہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف دھمکی آمیز بیان صادر کیا ہے۔
داعش دہشت گرد تنظیم کے ترجمان ابو حمزہ القرشی نے فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف بیانیہ صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ داعش نے اس سے قبل اپنے بیان میں فلسطینی تنظیم حماس کو مرتد قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور اسے سعودی عرب کی طرف سے بڑی پیمانے پر مدد مل رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ