29 اپریل، 2021، 5:39 AM

قطر نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

قطر نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

قطر نےجنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے پیش نظر پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نےجنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے پیش نظر پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش سمیت 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ قطر کی جانب سے نیپال ،فلپائن اور سری لنکا پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نئی پابندیوں کے پیش نظر قطر جانے والے مسافروں کی ہوٹلوں میں قرنطینہ کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ قطر ایئر لائن نے بھی پابندی کا شکار ممالک کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

News Code 1906297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha