25 جنوری، 2021، 10:47 AM

نائجیریا کے ساحل پر ترکی کے بحری جہاز پر قزاقوں کا حملہ/ ایک اہلکار ہلاک 15 اہلکار یرغمال

نائجیریا کے ساحل پر ترکی کے بحری جہاز پر قزاقوں کا حملہ/ ایک اہلکار ہلاک  15 اہلکار یرغمال

نائجیریا ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا جبکہ ایک کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا  ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا جبکہ ایک کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجیریا کے مغربی ساحل پر معمول کے گشت پر تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قزاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قزاقوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ قزاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔

News Code 1904962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha