13 جنوری، 2021، 11:28 AM

یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا

یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے کیونکہ ٹرمپ کا چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔ اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔

یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پہلے ہی معطل ہوچکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔

News Code 1904795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha