4 جنوری، 2021، 10:30 AM

بھارت میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 21 افراد ہلاک

بھارت میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 21 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش ( یو پی ) میں شمشان گھاٹ کی چھت کے ملبے میں دب کر 21 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش ( یو پی ) میں شمشان گھاٹ کی چھت کے ملبے میں دب کر 21 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع غازی آباد کے علاقے مراد نگر میں اندوہناک واقعہ رونما ہوا، جس نے کئی لوگوں کی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ " جے رام "  کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔

آخری رسومات کے دوران بارش کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے شمشان گھاٹ کے شیلٹر کے نیچے پناہ لے رکھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی بڑی تعداد جے رام کے لواحقین کی ہے، جو اپنے پیارے کو الوادع کہنے آئے تھے کہ خود بھی لقمہ اجل بن گئے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ریسکیو ٹیموں کی آمد سے قبل بھی بعض لوگوں نے اپنے عزیزوں کو ملبے تلے سے نکال لیا تھا۔

ریسکیو ٹیموں اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس( این ڈی آر ایف ) اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ کئی گھنٹوں کے بعد بھی کوئی متاثر شخص ملبے تلے نہ رہ جائے۔

News Code 1904657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha