2 دسمبر، 2020، 12:20 PM

ایرانی حکومت نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا

ایرانی حکومت نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون حسین علی امیری نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی اعلی کمیٹی کے رکن احمد امیر آبادی نے بجٹ وصول کرنے کے بعد کہا کہ سن 1400 کے بجٹ کو آج مطالعہ کے لئے پارلیمنٹ نمائندوں کو دے دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ممبران دس دن تک بجٹ کا مطالعہ کریں گے اور اس کے بعد پارلیمنٹ کی تخصصی کمیٹیوں کو اپنی تجاویز پیش کریں گے اور تخصصی کمیٹیاں بھی دو ہفتہ تک بجٹ کا مطالعہ کریں گی جس کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ کے بارے میں بحث کا آغاز کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق صدر حسن روحانی طبی پروٹوکول کی رعایت کی وجہ سے سن 1400 کا بجٹ پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں حاضر نہیں ہوئے صدر کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔

News Code 1904190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha