23 نومبر، 2020، 11:25 AM

نئی دہلی میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ

بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شدت میں اضافہ سامنے آیا ہے، نئی دہلی میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شدت میں اضافہ سامنے آیا ہے، نئی دہلی میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش، گجرات اور راجستھان کے متعدد اضلاع میں رات کے دورانیے میں کرفیو نافذ ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں حکومت کی جانب سے  کورونا وائرس کی صورتٍ حال کے پیشِ نظر 31 دسمبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جس کے مطابق نئی دہلی میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 5 ہزار 879 کیسز اور111 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

News Code 1904049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha