12 نومبر، 2020، 10:54 AM

ایران اور پاکستان کا سیاسی اور اقتصادی تعاون سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینےکا عزم

ایران اور پاکستان کا  سیاسی اور اقتصادی تعاون سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینےکا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکام نے سیاسی اور اقتصادی تعاون سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینےکا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکام نے سیاسی اور اقتصادی تعاون سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینےکا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سفر میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے سرحدوں پر سکیورٹی اور امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی  کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے نئے اور جدید  طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے سرحدی علاقوں میں تجارتی مارکیٹیں قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی ملاقات میں پاکستان اور ایران کی سرحد سے متعلق سکیورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قائم کثیرجہتی میکانزم کے ذریعے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات پر تاکید کی کہ پاک ایران سرحد امن کی سرحد ہے اور پاکستان اسے برقرار رکھنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑے گا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران تعلقات میں اعتماد اور یکجہتی کی جڑیں گہری ہیں اور ناقدین ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان اور ایران نے تجارت، معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے ایران کو اہم ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات پر خوشی ہے پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگي۔ دونوں ممالک کی سرحدوں پر کئي گذرگاہیں کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ملک ہیں جن کے مشترکہ مفادات ہیں اور علاقائی اور عالمی چيلنجوں کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔دونوں ممالک کے حکام دنیائے اسلام میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے سلسلے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔

News ID 1903881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha