6 اکتوبر، 2020، 2:42 PM

کلبھوشن کیس میں وکلا کی عدالتی معاونت سے معذرت

کلبھوشن کیس میں وکلا کی عدالتی معاونت سے معذرت

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے جب کہ ملک کے 2 سینیئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے جب کہ ملک کے 2 سینیئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو ’را‘ کے حاضر سروس دہشت گرد کل بھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ آج کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کیلیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سماعت کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں، صرف وکلا، متعلقہ عملہ، سائلین اور میڈیا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

2 سینیئر وکلا مخدوم علی خان اور عابد حسن منٹو نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی۔ عابد حسن منٹو نے خراب صحت جب کہ مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

News Code 1903301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha