23 ستمبر، 2020، 5:29 PM

ہم اپنے ہتھیاروں کے فاصلے کو بڑھاتے اور اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے

ہم اپنے ہتھیاروں کے فاصلے کو بڑھاتے اور اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم ایک جگہ متوقف نہیں ہوں گے ہم اپنے ہتھیاروں کے فاصلے کو بڑھاتے اور اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ڈرون اور ہیلی کاپٹر ایرانی بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم ایک جگہ متوقف نہیں ہوں گے ہم اپنے ہتھیاروں کے فاصلے کو بڑھاتے اور اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

میجر جنرل سلامی نے امریکہ کے سیاسی نظام کی فرسودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں امریکہ کو کوئي چیلنج پیش آتا تھا تو اسے وہ جنگ اور فوجی طاقت کے ذریعہ حل کرتا تھا۔ لیکن آج اس میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن آج اسے اس میں سخت شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے براہ راست اعتراف کیا ہے کہ وہ شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن اسے روک دیا گيا ۔ امریکی صدر کا یہ اعتراف امریکہ کے سیاسی نظام کے زوال کا مظہر ہے۔

ایرانی سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی حکام کسی بھی اسلامی ملک کی سڑک پر گھوم نہیں سکتے کیونکہ مسلمان ان کے خلاف ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہماری پیشرفت اور ترقی اسلام اور مسلمانوں کی پیشرفت اور ترقی ہے بلکہ دنیا کے مظلوموں کی ترقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ترقی اور پیشرفت کا سفر جاری رہےگا اور ہم کسی ایک جگہ متوقف نہیں ہوں گے۔

News Code 1903115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha