22 جولائی، 2020، 3:39 PM

افغان لڑکی نے 2 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغان لڑکی نے 2 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کی ایک بہادر لڑکی نے 2 طالبان دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے جنہوں لڑکی کے والدین کو قتل کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی ایک بہادر لڑکی نے 2 طالبان دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے جنہوں  لڑکی کے والدین کو قتل کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب  طالبان دہشت گردوں نے صوبہ غور کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی قمر گل کےگھر پر حملہ کیا۔

مقامی پولیس کے سربراہ حبیب الرحمٰن ملک زادہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ دہشت گرد، لڑکی کے والد کو تلاش کررہے تھے۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کے والد حکومت کے حمایتی تھے اس لیے طالبان ان کے گھر گئے اور انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا، جب ان کی اہلیہ نے مزاحمت کی تو طالبان نے دونوں میاں بیوی کو انہی کے گھر کے باہر قتل کردیا۔  پولیس افسر نے بتایا کہ قمر گل گھر کے اندر موجود تھی جس نے یہ صورتحال دیکھتے ہوئے اے کے 47 (کلاشنکوف) اٹھائی اور پہلے ان 2 طالبان دہشت گردوں کو مارا جنہوں نے اس کے والدین کو قتل کیا تھا اور پھر دیگر کو زخمی کردیا۔

افغان حکام کے مطابق قمر گل کی عمر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے واقعے کے بعد دیگر طالبان  دہشت گرد ان کے گھر پر حملہ کرنے آئے لیکن گاؤں والوں اور حکومت کی حمایت کرنے والے عناصر نے انہیں ایک جھڑپ کے بعد پسپا ہونے  پر مجبور کردیا۔

صوبے کے گورنر کے ترجمان محمد عارف ابر نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے قمر گل اور ان کے چھوٹے بھائی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

News Code 1901767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha