5 جولائی، 2020، 12:24 PM

برطانیہ میں عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے

برطانیہ میں عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار عبادت گاہیں، میوزیم، حجام اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے بند کی گئی عبادت گاہیں کھول دیں۔ حکومت نے اس کے ساتھ میوزیم ،حجام کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بھی کھول دیے ہیں۔

ادھر اسپین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے سر اٹھالیا، جس کے بعد کاتالونیا میں دوبارہ لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

اسپین میں اب تک 2لاکھ 97 ہزار625 افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں 28 ہزار 385 اموات ہوچکی ہیں۔

ایران کی حکومت نے اتوار 5 جولائی سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور خلاف ورزی پر دفاتر ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

News Code 1901378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha