مہر خبررساں ایجنسی نے النجباء اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی اسلامی تنظیم نجباء کے ترجمان نصر الشمری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ہر جنگ میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ نصر الشمری نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ حقیقت اور سنجیدگی پر مبنی نہیں کیونکہ امریکہ خود دہشت گرد تنظیموں کا بانی ہے ۔ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ علاقائی ممالک میں ععدم استحکام پیدا کررہا ہے۔نجباء کے ترجمان نے عراق کے روس اور چین کے تعلقات کے فروغ کو مثبت قراردیا۔
عراق کی اسلامی تنظیم نجباء کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ہر جنگ میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
News ID 1895704
آپ کا تبصرہ