مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ناجائز تعلقات رکھنے کے جرم میں ایک مذہبی عالم اور ایک شادی شدہ خاتون کو کوڑے مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں ناجائز تعلقات کے خلاف قوانین تیار کرنے والے ادارے آچے علما کونسل سے منسلک 46 سالہ عالم مخلص بن محمد کو ایک شادی شدہ خاتون سے جنسی تعلقات استوار کرنے پر انہی کے ادارے کے قانون کے تحت 28 کوڑے مارے گئے جب کہ خاتون کو 23 کوڑے مارے گئے۔
جنسی تعلقات رکھنے کے عمل کو عبرت کا نشانہ بنانے اور جرم کی حوصلہ شکنی کے لیے دونوں کو 2005 میں نافذ ہونے والے شرعی قوانین کے تحت آچے میں سیکڑوں شہریوں کی موجودگی میں سرعام کوڑے مارے گئے۔ مخلص بن محمد کو انتہائی جرم کا مرتکب ہونے پر کونسل سے برطرف کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ