مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر نے پیسوں کے عوض سیاسی اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی ہے جو 22 نومبر سے نافذ ہوگی۔ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ پر اشتہارات کاروباری طبقے کے لیے بہت طاقتور اور موثر ذریعہ ہیں، لیکن یہ طاقت سیاست کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے، انٹرنیٹ پر سیاسی اشتہارات سے عوامی بحث و مباحثہ کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہورہے ہیں جن میں گمراہ کن اور غیر مصدقہ اطلاعات بھی شامل ہیں۔
ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
News ID 1895016
آپ کا تبصرہ