12 اکتوبر، 2019، 5:57 PM

میکسیکو میں ٹریفک حادثے میں 8 مسافر ہلاک

میکسیکو میں ٹریفک حادثے میں 8 مسافر ہلاک

میکسیکو میں مسافر بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں مسافر بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس مال بردار ٹرین سے پہلے سڑک پار کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1894514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha