شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی توقع

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات میں تعطل اور شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری رکھنے کے باوجود وائٹ ہاؤس کو مذاکرات کی کامیابی کی امید ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات میں تعطل اور شمالی کوریا  کے میزائل تجربات جاری رکھنے کے باوجود وائٹ ہاؤس کو مذاکرات کی کامیابی کی امید ہے۔ امریکہ، شمالی کوریا کو منانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس شمالی کوریا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مذاکرات میں کامیابی کے لیے پُرامید نظر آتی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل اچھے ماحول میں ہوئے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔

ادھر شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار میونگ گِل نے سویڈین میں امریکی مندوبین سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ امریکا اپنے پرانے موقف اور رویے پر ڈٹا ہوا ہے اور لچک دکھانے کو تیار نہیں ایسی صورت حال میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے اور اس کی ذمہ داری سراسر امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

News Code 1894352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =