مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کے خوف سے مسلسل 9 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بند ہے۔ مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی جس کے بعد سے ہی وادی میں کرفیو نافذ ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد لگایا گیا کرفیو 9 ویں دن بھی جاری ہے۔
News Code 1892905
آپ کا تبصرہ