مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر چین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ بیجنگ نے نئی دہلی کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے چین کی سرحدی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا دورہ چین سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا جس کے بعد چین کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ کشمیر کے معاملے میں عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر میں چین بھی ایک اہم فریق کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان اور تبت کے درمیان بدھ مت اکثریت کا حامل لداخ کا علاقہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔
آپ کا تبصرہ