مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہرہیروشیما پر امریکہ کے ایٹمی حملے کو 74 برس ہوگئے ۔ ہیروشیا کے پارک میں خصوصی تقریب میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی اور اس موقع پر امریکی ایٹمی حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیارکی گئی ۔وزیراعظم شنزو ایبے نے اپنے خطاب میں دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا عزم دہرایا۔واضح رہے کہ 6 اگست 1945 کی صبح امریکا نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے اور ہزاروں افراد معذور و زخمی ہوگئے تھے۔
جاپان کے شہرہیروشیما پر امریکہ کے ایٹمی حملے کو 74 برس ہوگئے ۔
News ID 1892747
آپ کا تبصرہ