کراچی میں شوہر نے بیوی کو بینائی سے محروم کردیا

کراچی کے علاقے شاہ رسول کالونی میں شوہر نے 2 ہزار روپے کی خاطر بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث بیوی بینائی سے محروم ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ رسول کالونی میں شوہر نے 2 ہزار روپے کی خاطر بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث بیوی بینائی سے محروم ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق عمران نامی شخص نے 2 ہزار روپے کی خا طر اپنی بیوی رقیہ پر تشدد کیا، جس پر عمران کے گھر والوں نے اس کو روکا لیکن عمران نے کسی کی نہیں سنی، رقیہ خود کو بچانے کے لیے گھر سے باہر گلی میں بھاگی تو اس کا شوہر اپنی بیوی کے پیچھے گیا اور رقیہ پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، تیزاب گردی کی وجہ سے متاثرہ خاتون 90 فیصد جھلس گئی اور خاتون ایک آنکھ کی بینائی سے بھی محروم ہوگئی، متاثرہ خاتون کے 2 بچے ہیں جن کی عُمریں تقریباً 2 اور 4 سال ہیں۔

News Code 1892487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =