10 جولائی، 2019، 11:22 PM

امریکہ میں برطانوی سفیرنے عہدے سے استعفی دیدیا

امریکہ میں برطانوی سفیرنے  عہدے سے استعفی دیدیا

امریکہ میں برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے سرکاری ای میلز میں امریکی صدرٹرمپ کو ہدف تنقید بنانے کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے سرکاری ای میلز میں امریکی صدرٹرمپ  کو ہدف تنقید بنانے کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکم نے برطانوی وزیراعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزند نہ پہنچے۔ چند روز قبل برطانوی اخبار میں سر کم ڈراک کی افشا ہونے والی ای میلز شائع ہوئی تھیں جس میں صدر ٹرمپ کو کند ذہن، نااہل اور ناکارہ کہا تھا جب کہ امریکہ کو غیر محفوظ ملک اور امریکی پالیسیوں کو غیر یقینی بھی قرار دیا تھا۔ لیک ہونے والی ای میلز پر امریکی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو احمق قرار دیا اور ان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم برطانوی وزیراعظم نے اپنے سفیر کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

News ID 1892051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha