فیس بُک کا نئی کرنسی " لبرا کوائن " متعارف کرانے کا اعلان

فیس بُک نے اگلے برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کرنسی " لبرا کوائن " متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیس بُک نے اگلے برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کرنسی " لبرا کوائن " متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ فیس بُک کے اعلیٰ عہدیدار ڈیوڈ مارکس کا کہنا ہے کہ اس کرنسی کا مقصد ایسے لوگوں تک مالی خدمات پہنچانا ہے جو بینکاری نظام سے باہر ہیں۔کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کے ایک دہائی بعد متعارف کی جانے والی نئی کرنسی ’لبرا‘ کو اٹھائیس بڑی عالمی کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے جن میں پے پال، ماسٹر کارڈ، ویزا اور اوبر بھی شامل ہیں۔

فیس بُک اسے واٹس ایپ اور میسنجر پر بھی متعارف کرائے گا اور صارفین اپنے موبائل فونز کے ذریعے رقوم منتقل کر سکیں گے۔

News Code 1891477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =