پاکستانی حکو مت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی

پاکستانی عدلیہ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستانی حکو مت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیونیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدلیہ  کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستانی حکو مت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے یہاں پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں ، وہ انصاف کریں گے ، حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔

News Code 1891234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =