مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں کنڈل ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 3 بہنیں ہلاک جب کہ 35 افراد کو بچالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صوابی میں عید کی چھٹیاں منانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد کنڈل ڈیم پہنچی، سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی کشتی ڈیم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 بہنیں ڈوب گئیں جب کہ 35 افراد کو بچالیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق تینوں بچیاں صوابی کی رہائشی اور بہنیں تھیں جن کی شناخت منزیٰ،اقصیٰ اور تقویٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں کنڈل ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 3 بہنیں ہلاک جب کہ 35 افراد کو بچالیا گیا۔
News ID 1891155
آپ کا تبصرہ