مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پربھرپورآوازبلندکرنے کی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نوازشریف سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی جس دوران انہیں مختلف ایشوز پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ مختلف اہم امور پر صلاح مشورے بھی کیے گئے ۔جس پر نوازشریف نے کہاکہ عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھر پور کردار ادا کیا تھا ، ن لیگ نے تمام سختیوں کے باوجودعدلیہ کااحترام کیا۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کواعتماد میں لےکرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائی جائے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پربھرپورآوازبلندکرنے کی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔
News ID 1890961
آپ کا تبصرہ