خدیجہ چنگیز کا سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ

سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر عالمی اداروں کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر عالمی اداروں کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیترنے امریکی کانگریس کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے خوفناک جرائم پر عالمی برادری کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل میں ملوث ابھی تک کسی مجرم کو سزا نہیں دی۔ خدیجہ چنگیز نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مفادات کو دور رکھنا چاہیے اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔ خدیجہ چنگیز نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب میں  سیاسی قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ خدیج چنگیز نے کہا کہ خاشقجی کی لاش کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ، خاشقجی کو کیوں قتل کیا گیا اس بارے میں بھی اسے کوئی علم نہیں ہے۔

News Code 1890603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =