مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ کے پہاڑی علاقے کابو اور کوہ ماران میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہو ئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کے علاقہ مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے۔
News ID 1890595
آپ کا تبصرہ