امارات کی بندرگاہ فجیرہ میں کئی بم دھماکے

متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں تیل کی 7 سے 10 کشتیاں جل گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں تیل کی  7 سے 10 کشتیاں جل گئی ہیں۔

ابو ظہبی کے حکام نے ابھی تک ان دھماکوں کے علل و اسباب کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے مقام پر امریکی اور فرانسیسی طیارے پرواز کررہے ہیں۔ المیادین کے مطابق دھماکوں کی خوفناک صداؤں سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگيا۔

News Code 1890470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =