مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لودھراں کے علاقہ کہروڑپکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی غلام یاسین اور اس کی بیوی صغراں بی بی اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جارہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر ان پر آگری۔ واقعے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ