6 مئی، 2019، 1:48 PM

جان بولٹن کی امریکہ کو ایران اور ونزوئلا کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش

جان بولٹن کی امریکہ کو ایران اور ونزوئلا کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش

امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن امریکہ کو ایران اور ونزوئلا کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن امریکہ کو ایران اور ونزوئلا کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشترکہ ایٹمی مذاکرات میں امریکی نمائندہ ونڈی شرمن نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کیا حقیقت ہے کہ جان بولٹن امریکہ کو ایران اور ونزوئلا کے خلاف جنگ میں دھکیل رہے ہیں جان بولٹن ہمیشہ جنگ طلب رہے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہیں؟ جن بولٹن نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ ابراہم لنکن بحری بیڑے کو خلیج فارس کی طرف بھیج رہا ہے جو ایران کے لئےو اضح پیغام ہے۔ بولٹن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق ابراہم لنکن کئی بار خطے میں آچکا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار امریکی فوجی دھمکیوں کو ایران کے خلاف امریکی نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردے رہے ہیں۔ البتہ ایران امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ایران پر جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران کا جوابی حملہ بھی وہیں پر ہوگا۔

News ID 1890301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha