مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور گولہ باری سے 4 ماہ کے بچے اور حاملہ خاتون سمیت 19 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ اور ٹینکوں کے حملے جاری ہیں، فلسطینی تنظیمیں بھی اسرائیل کے حملوں کے جواب میں راکٹ داغ رہی ہیں۔
اتوار کو کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جمعہ سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ