مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت میں انتہا درجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اور اپنے ہی شہریوں کو غدار سمجھا جانے لگاہے۔
اخبار کے مطابق کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اور مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جانے لگا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ کرناٹک کےانجینئر سندیپ نےسوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سےکھلواڑ کر رہی ہے جس پر ہندو انتہا پسندوں نے اسے سرعام مرغا بنواکر معافی منگوائی۔ بھارتی میڈیا اپنی حکومت اور فوج پرسوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہا ہے، اور بھارتی حکومت یا فوج پر تنقید کرنیوالوں کو پاکستان کا مددگار ٹہرایا جانے لگاہے۔ اخبارکے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کو آخری آپشن کہنے والی اہلکار کی بیوہ کوانتہا پسندوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ