7 مارچ، 2019، 12:27 PM

لکھنو میں انتہاپسندوں کا کشمیری دکانداروں پر تشدد

لکھنو میں انتہاپسندوں کا کشمیری دکانداروں پر تشدد

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ہندو انتہا پسندوں نے دو کشمیری دکانداروں کو شدید تشدد نشانہ بنایا۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر لکھنؤ میں ہندو انتہا پسندوں نے دو کشمیری دکانداروں کو شدید تشدد نشانہ بنایا۔ ہندو انتہا پسندوں نے لکھنؤ کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، اُن پر لاٹھیاں برسائیں، گالیاں دیں اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ انتہاپسندوں کے کشمیریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انتہاپسندوں کو کشمیری دکانداروں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آورکوگرفتار کرلیا ہے۔ تاہم دوسراحملہ آور ہمانشوآوستھی کو اس وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ سیاسی جماعت وشوا ہندو دال کا صدر ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے اور نہ ہی معصوم شہریوں کو اس طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اُن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کئی کشمیریوں کے ساتھ ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

News ID 1888647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha