پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن لائیں، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت خیرسگالی اور لچک کا مظاہرہ کرکے بات چیت کی طرف آئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت خیرسگالی اور لچک کا مظاہرہ کرکے بات چیت کی طرف آئیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تمام ملکوں کی حاکمیت اورملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے،ایسا رویہ نہیں دیکھنا چاہتے جس سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو۔ دونوں ممالک کو مل کرعلاقائی امن اوراستحکام کو یقینی بنانا چاہیے اور تمام ملکوں کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے خطےمیں امن لائیں اور تعلقات استوار کریں۔

News Code 1888671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =