چين کا پاکستان اور بھارت پرمذاکرات شروع کرنے پر زور

چین نے پاکستان اور بھارت کوکشیدگی ختم کرنے کیلئے فوری مذاکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان اور بھارت کوکشیدگی ختم کرنے کیلئے فوری مذاکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے، بھارت اور پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،جنوبی ایشیائی امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک کے مابین بات چیت ناگزیر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی بارے کہا ہے کہ دونوں ممالک مابین کشیدہ صورتحال پر چین کو فکر لاحق ہے، چین چاہتا ہے کہ تمام ممالک ایک دوسرے کی حاکمیت اور علاقائی سلامتی کا خیال رکھیں،کسی ملک کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

News Code 1888474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =