پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے خواہش مند ہیں، چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ژو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیئے۔

وانگ ژو نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرانے میں چین نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی نہیں لڑیں گے بلکہ مل کر ڈانس کریں گے۔ چین کے وزیرخارجہ وانگ ژو کا کہنا تھا کہ چین ابتدا ہی سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے، بڑھتی کشیدگی کو روکنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا آیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے وزیرخارجہ نے اس توقع کا اظہارکیا کہ پاکستان اور بھارت موجودہ بحران کو مسائل سلجھانے کے موقع میں تبدیل کرلیں گے۔

News Code 1888706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =